Live Updates

عمران خان نے چیکو کو جھاڑ پلا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 24 اپریل 2018 11:30

عمران خان نے چیکو کو جھاڑ پلا دی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24اپریل 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے تقریر روک کر 'چیکو' کو جھاڑ پلا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان لندن میں نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈ اکھٹا کرنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اور اس دروان عمران خان دیگر سر گرمیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں عمران خان تقریب میں شور شرابے سے تنگ نظر آتے ہیں اور اپنی تقریر روک کر تقریب میں موجود شخص کو جھاڑ پلا دیتے ہیں۔عمران خان کہتے ہیں کہ چیکو دانت نکال رہے ہو۔تمہیں خدا کا واسطہ ہے بیٹھ جاو۔ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات