چین، تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی،

18ہلاک، 5 زخمی

منگل 24 اپریل 2018 11:59

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) چین میں تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 18 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں تین منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق عمارت میں لگنے والی آگ پر نصف گھنٹے میں قابو پالیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ دانستہ طور پر لگائی گئی تھی۔ پولیس کی جانب سے 30 ہزار یوروکے انعام کے اعلان کے بعد ایک 32 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :