پاسداران انقلاب ایران کے اندر تک محدود نہیں، ایرانی عسکری لیڈر

پاسداران انقلاب کا اصل نام اسلامی انقلاب کی محافظ فورس ہے،ایڈمرل علی فدوی کا انٹرویو

منگل 24 اپریل 2018 12:10

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینئر لیڈر نے کہا ہے کہ پاسداران انقلان انقلاب ملک کی سرحدوں کے اندر تک محدود نہیں رہے گا بلکہ جہاں بھی ضرورت پڑی پاسداران انقلاب وہاں ضرور پہنچے گا۔ایرانی ٹی وی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی نیول فورس کے سربراہ ایڈمرل علی فدوی نے کہاکہ اسداران انقلاب کی سرگرمیاں ایران کے اندر تک محدود نہیں رہیں گی۔

اس وقت بھی پاسداران انقلاب ہزاروں کلو میٹر ملک سے دور لڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کا اصل نام اسلامی انقلاب کی محافظ فورس ہے۔ اس کے ساتھ کوئی اور سابقہ یا لاحقہ لگانے کی ضرورت نہیں۔علی فدوی نے خطے کے دوسرے ممالک میں ایرانی فوج کی موجودگی کا جواز یہ پیش کیا کہ شام اور عراق جیسے ملکوں میں پاسداران انقلاب اسلامی انقلاب کی حفاظت کے لیے کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی مخصوص جغرافیے کے پابند نہیں اور امام خمینی نے ایسا کوئی فلسفہ پیش بھی نہیں کیا۔ انہوں نے پہلی بار انقلابی فوج کے قیام کی بنیاد رکھی جو جغرافیائی سرحدوں سے ماورا ہے۔جنرل علی فدوی نے دبے لفظوں میں صدر حسن روحانی کے پاسداران انقلاب سے متعلق بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کی پاسداران انقلاب ایک مستقل سیکیورٹی ادارہ ہے لیکن بعض لوگ اس کی خطے میں سرگرمیوں کو محدود کرنا چاہتے ہیں۔ یہ افسوسناک امر ہے کہ ہمارے دوست اندرون ملک ہی میں وہ باتیں کرتے ہیں جو امریکا جیسا ہمارا دشمن کرتا ہے۔اس سے ہمارے اور پاسداران انقلاب کے اہداف کو نقصان پہنچتا ہے۔

متعلقہ عنوان :