کرپشن کے الزام میں گرفتار احمدی نژاد کا معاون رضا رحمی ضمانت پر رہا

رحیمی کو تین سال سزا کاٹنے کے بعد مشروط طور پر رہا کیا گیا ہے ،ڈی جی جیل خانہ جات کی گفتگو

منگل 24 اپریل 2018 12:19

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد کے سابق معاون اور مشیر محمد رضا رحمی کو جیل سے رہا کردیا گیا۔ رحیمی کرپشن کے الزامات کے باعث کچھ عرصے سے تہران کی ایک جیل میں قید تھے۔عرب ٹی وی کے مطابق سابق ایرانی صدر محمود احمدی نڑاد کے قریبی ساتھی محمد رضا رحیمی کی رہائی گذشتہ روز عمل میں آئی۔

تہران میں ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات مصطفیٰ محبی نے ایک بیان میں بتایا کہ محمد رضا رحیمی کوضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ ان پر کرپشن کا الزام عاید کیا گیا تھا اور ایک عدالت سے انہیں اس الزام میں پانچ سال 91 دن قید، قریبا ایک ملین ڈالر کے مساوی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے اور اتنی ہی رقم جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

مصطفیٰ محبی نے کہا کہ رحیمی کو تین سال قید کی سزا کاٹنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

ان کی رہائی مشروط طور پر عمل میں لائی گئی ہے۔یرانی میڈیا کے مطابق رحمد رضا رحیمی نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے قومی بیمہ پالیسی میں قریبا سات لاکھ ڈالر کے مساوی رقم خرد بورد کی تھی۔ رحیمی کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی تھی جب سابق صدر اور موجودہ حسن روحانی کے درمیان کرپشن کے الزامات کا تبادلہ شروع ہوا۔ رحیمی کا کرپشن کیس احمدی نڑاد کے دور کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل بتایاجاتا ہے۔