امریکا میں سویابین کے نرخوں میں کمی

منگل 24 اپریل 2018 12:24

امریکا میں سویابین کے نرخوں میں کمی
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) امریکا میں سویابین کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکا کے ساتھ کشیدگی کے باعث چین کے ساتھ سودوں بارے سرمایہ کاروں کے تحفظات ہیں۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویابین کے مئی کے لئے سودے 8سینٹ گر کر 10.21 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔ بورڈ میں سافٹ ریڈ ونٹر ویٹ کے مئی کے لئے سودے 1.75 سینٹ کمی کے ساتھ 4.61 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔کے سی ہارڈ ریڈ ونٹر ویٹ کے مئی کے لئے سودے 0.50 سینٹ بڑھ کر 4.83 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔مکئی کے مئی کے لیے سودے 2 سینٹ اضافے کے ساتھ 3.78 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :