شام کو جدید میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، روس

اسرائیل نے اپیل کی ہے کہ شام کو جدید میزائل فراہم نہ کیئے جائیں،روسی سفارتکار

منگل اپریل 12:24

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہاہے کہ شام کو ایس 300 طرز کے جدید میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ فی الحال نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کسی بھی معاہدے کو خفیہ نہیں رکھا جائے گا۔ امریکا، فرانس اور برطانیہ کے میزائل حملوں کے بعد روس نے کہا تھا کہ وہ شام کو جدید میزائل فراہم کر سکتا ہے۔ ایک روسی سفارت کار کے مطابق اسرائیل نے روس سے اپیل کی ہے کہ وہ شام کو جدید میزائل فراہم نہ کرے۔