شہری حمص اور حماہ کے نواح سے کوچ کرجائیں،

شامی حکومت کے پمفلٹس تقسیم یہ اقدام اس بات کی دلیل ہے شامی حکومت مذکورہ علاقے میں جلد ہی فوجی آپریشن کا ارادہ رکھتی ہے،رپورٹ

منگل 24 اپریل 2018 12:24

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) شام میں بشار حکومت کے ہیلی کاپٹروں نے شمالی حمص اور جنوبی حماہ کے نواحی علاقے میں پمفلٹس گرائے ہیں جن میں وہاں کے شہریوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مسلح افراد کے ٹھکانوں سے کوچ کر جائیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ اقدام اس بات کی دلیل ہے کہ شامی حکومت مذکورہ علاقے میں جلد ہی فوجی آپریشن کا ارادہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حمص اور حماہ کے نواح میں واقع قصبوں پر شامی اپوزیشن گروپوں کا کنٹرول ہے۔ ان گروپوں میں سابقہ النصرہ فرنٹ شامل ہے۔دوسری جانب شامی حکومت نے الیرموک کیمپ اور دمشق کے جنوبی حصّوں میں مسلسل چوتھے روز بھی کارروائی جاری رکھی۔ اس کا مقصد داعش اور النصرہ فرنٹ کے جنگجوؤں کے ساتھ علاقے سے نکلنے کے حوالے سے طے پائے گئے معاہدے پر عمل درامد کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق لڑائی کے سبب الیرموک کیمپ میں تقریبا 6 ہزار فلسطینی شہری پھنسے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :