امریکہ میں چار افراد کا قاتل نفسیاتی مریض قرار،حملہ آور کی تلاش جاری

منگل اپریل 12:27

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) امریکہ کی ریاست ٹینے سی کے ایک ریستوران میں فائرنگ کرکے چار افراد کو ہلاک اور تین کو زخمی کرنے والے حملہ آور کی تلاش تاحال جاری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو 29 سالہ ٹریوس رینکنگ کے نام سے شناخت کیا ہے اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کے بارے میں کوئی بھی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔نیش ول کے پولیس سربراہ اسٹیو اینڈرسن نے صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آور خاصی تیاری کے ساتھ ریستوران آیا تھا اور اس کے پاس کم از کم چار ہتھیار موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ جائے واردات سے دو ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں جب کہ خدشہ ہے کہ ملزم کے پاس اس وقت بھی مزید دو ہتھیار موجود ہیں۔