پرینیتی چوپڑا چھٹیاں گزارنے کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئیں

منگل 24 اپریل 2018 12:27

پرینیتی چوپڑا چھٹیاں گزارنے کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا چھٹیاں گزارنے کیلئے آسٹریلیا کے خوبصورت تفریحی مقامات میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرینیتی چوپڑا نی آسٹریلیا کے خوبصورت تفریحی مقامات پر بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔ انہیں آسٹریلیا کی سفیر برائے سیاحت مقرر کئے جانے کے بعد پرینیتی زیادہ تر وقت آسٹریلیا کے تفریحی مقامات کا دورہ کرکے گزارتی ہیں۔ حال ہی میں پرینیتی نے فلم’’سندیپ اور پنکی فرار‘‘ کی عکس بندی مکمل کی ہے۔