فلم ’’اومیرتا‘‘4 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

منگل 24 اپریل 2018 12:27

فلم ’’اومیرتا‘‘4 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار راج کمار رائو کی فلم ’’اومیرتا‘‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کر دای گیا ہے ،فلم4 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راج کمار رائو کی فلم ’’اومیرتا‘‘ طے شدہ شیڈول کے مطابق 20 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بننا تھی لیکن سنسر بورڈکی جانب سے کلیئرنس سرٹیفیکیٹ نہ ملنے پر تاخیر کا شکار ہو گئی اور اب فلم کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا فلم اب 4 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم کے ہدایتکار ہنسل مہتا ہیں۔

متعلقہ عنوان :