فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

منگل 24 اپریل 2018 12:31

فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ویپول امروت لال شاہ کی فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکار ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا انگلینڈکی گلیوں میں پنجاب کی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر سوار ہیں، فلم کی عکسبندی ڈھاکا، پیرس، برسلز اور لندن سمیت دنیا کے 75 سے زیادہ مقامات پر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم رواں سال دسہرا کے تہوار کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔