اہانا کومرا کا دادا صاحب پھالکے ایکسیلنس ایوارڈ جیتنے پر اپنے ساتھی اداکاروں سے اظہار تشکر

منگل 24 اپریل 2018 12:31

اہانا کومرا کا دادا صاحب پھالکے ایکسیلنس ایوارڈ جیتنے پر اپنے ساتھی ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ اہانا کومرا نے دادا صاحب پھالکے ایکسیلنس ایوارڈ جیتنے پر اپنے ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ اہانا کومرا نے فلم ’’لپ اسٹک انڈر مائی برکا‘‘ پر دادا صاحب پھالکے ایکسیلنس ایوارڈ جیتنے پر اپنے ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ فلم ’’لپ اسٹک انڈر مائی برکا‘‘ پر دادا صاحب پھالکے ایکسیلنس ایوارڈ جیتنا میرا حق تھا جس نے بطور آرٹسٹ میری فنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کیااور آج کے دور میں مضبوط خاتون بنایا جبکہ یہ ایوارڈ جیتنے پر ہدایتکار النکریتا شری واستو، میری ساتھی اداکارہ کونکنا سن شرما، رتنا پاٹھک شاہ اور پلابیتا بروٹھاکر کی شکرگزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :