اجے دیوگن کی نئی فلم کا ’’نمستے انگلینڈ ‘‘ کے ساتھ19اکتوبر کو ٹکرائو ہو گا

منگل 24 اپریل 2018 12:31

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی نئی فلم ’’ٹوٹل دھمال ‘‘ کا ’’نمستے انگلینڈ ‘‘ کے ساتھ باکس آفس پر 19اکتوبر کو ٹکرائو ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کی فلم ’’نمستے انگلینڈ ‘‘ رواں سال 7دسمبر کو ریلیز کی جانی تھی اور باکس آفس پر اداکار اجے دیوگن کی فلم ’’ٹوٹل دھمال ‘‘ کے ساتھ ٹکرائو سے بچنے کے لئے فلم کی ریلیز کی تاریخ 19 اکتوبر کر دی گئی ہے لیکن پھر بھی اجے دیوگن اور تبو کی نئی فلم جس کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا کا فلم ’’نمستے انگلینڈ ‘‘ کے ساتھ 19اکتوبر کو ٹکرائو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :