اننیا کے والد کے طور پر بلانے پر بے حد خوشی ہوتی ہے، چنکی پانڈے

منگل اپریل 12:42

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈ کے معروف اداکار چنکی پانڈے نے کہا ہے کہ جب لوگ انہیں اننیا کے والد کے طور پر بلاتے ہیں تو انہیں بے حد خوشی ہوتی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اداکار چنکی پانڈے کا کہنا ہے کہ وہ اننیا کی پہلی فلم پر خوش ہونے کے ساتھ نروس بھی ہیں لیکن انہیں اپنے بچوں کی پرورش پر پورا بھروسا ہے کیونکہ وہ محنتی ہیں، اب وہ اپنی حفاظت اور دیکھ بھال خود کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کا باعث ہوتا ہے جب آپ بچے کے باپ کی حیثیت سے بلائے جاتے ہیں اور ایسا تب ہوتا تھا جب میںاننیا کے سکول میں جاتا تھا تو بچے کہتے تھے کہ اننیا کے والد آگئے،میں حقیقی زندگی میں بھی ایسا چاہتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ایسا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :