سبزیوں پرغیر ضروری سپرے کے نقصانات بارے آگاہی مہم کا آغاز

منگل 24 اپریل 2018 12:42

قصور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء)حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت نے سبزیوں پرماہرین زراعت کے مشورہ کے بغیر اندھا دھندسپرے کے باعث جلدی امراض کینسر‘ اسہال‘مادہ تولید میں کمزوری سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر فوری کارروائی کرتے ہو ئے ان نقصانات کے بارے میں کاشتکاروں اور عوام کو آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے خصوصی مہم کا آغاز کردیاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت قصورکے ترجمان نے بتایا کہ سپرے کے سدباب کیلئے شروع کی گئی اس مہم کے دوران کاشتکاروں کو بتایا جائے گا کہ وہ سبزیاں اگانے کے جدید طریقوں سے استفادہ کریں اور غیرضروری طورپر زائدمقدار میں زرعی ادویات کے سپرے سے گریزکیاجائے ۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں خصوصی لیکچرزدینے کے علاوہ معلوماتی لٹریچر بھی فراہم کیاجارہاہے تاکہ کاشتکاروں میں زرعی ایجوکیشن کا فروغ ہوسکے۔