لوگ اپنی مصروف زندگی کو تبدیل کرکے صحت کو لاحق خطرات کم کرسکتے ہیں، طبی ماہرین

منگل 24 اپریل 2018 12:42

قصور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء)فن لینڈکے طبی ماہرین کا کہناہے کہ مسلسل ایک جگہ بیٹھے رہنے سے خون میں شکرکی مقدار زیادہ ہوتی‘کولیسٹرول بڑھتا اور پٹھے کمزورہوتے ہیں۔یونیورسٹی آف وسکلاکے پروفیسر آرٹوپیسولانے کی تحقیق سے معلوم ہواہے کہ لوگ اپنی مصروف زندگی کو تبدیل کرکے صحت کو لاحق خطرات کم کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس تحقیق میں دفاترمیں کام کرنے والے 133افراداورکچھ بچوں کو بھی شامل کیاگیاجن کی کمرمیں ایک آلہ لگایا گیا یہ آلہ ہفتے میں سات دن تک پانچ مرتبہ پہنایا گیا اورتمام رضاکاروں کا پورے سال تک مطالعہ کیاگیا جس کے بعد معلوم ہواہے کہ مسلسل کام کے دوران اگر 20دن بعد معمولی وقفہ لیاجائے تو اس سے بھی خون میں شکرکی مقدارکم‘ کولیسٹرول بہتراور ٹانگوں کے پٹھے اورعضلا ت مضبوط ہوتے ہیں۔