دہی کے روزانہ استعمال سے شوگر جیسے موذی مرض سے بچاجاسکتاہے،طبی ماہرین

منگل 24 اپریل 2018 12:42

قصور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء)دہی کے روزانہ استعمال سے شوگر جیسے موذی مرض سے بچاجاسکتاہے۔ہاروڈسکول آف پبلک ہیلتھ کی حالیہ طبی تحقیق کیمطابق روزانہ صرف 28گرام دہی کھانے سے شوگر کی بیماری کے خطرات کو 20فیصد تک کم کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دہی میں پائے جانے والے صحت بخش بیکٹیریا بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہیں جو جسم کو زہریلے اور خطرناک مواد سے پاک کرتاہے جبکہ اس کا باقاعدہ استعمال شوگر کے خطرات کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتاہے۔