بھنڈی توری کی بہتر پیداوار کیلئے فصل کی ہفتہ وار آبپاشی کریں، زرعی ماہرین

منگل 24 اپریل 2018 12:42

قصور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھنڈی توری کے کاشتکاروں کو چا ہئیے کہ وہ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی ہفتہ وار آبپاشی کریں ‘پھل اورپھول نکالتے وقت فصل کو پانی کی ضرورت بڑھ جاتی ہے لہذا اس وقت ہر چھوٹے دن فصل کو پانی لگائیں جب پودے 8تا 10سینٹی میٹر قد کے ہوجائیں تو چھدرائی کریں‘ فالتوپودوں کو نکال کر پودوں کا درمیا نی فاصلہ 30سینٹی میٹر کردیں ‘فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنے کیلئے تین سے چار مرتبہ مناسب وقت پرگوڈی کریں اور گوڈی کرتے وقت پودوں پر مٹی ضرور چڑھاتے جائیں ‘فصل کی ہر تیسری یا چھوٹی چنائی کے بعد ایک بوری یوریا کھاددفی ایکڑ استعمال کریں تاکہ زیادہ اچھی اور بہترپیداوارحاصل کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :