شریف خاندان کی سکیورٹی پر کتنا پیسہ خرچ ہوا؟ پولیس اہلکار کیا کرتے ہیں؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل اپریل 12:06

شریف خاندان کی سکیورٹی پر کتنا پیسہ خرچ ہوا؟ پولیس اہلکار کیا کرتے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2018ء) ::نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رﺅوف کلاسرا نے کہا کہ شریف خاندان کےلوگ اسی میں خوش ہیں کہ ہماری سکیورٹی لگی ہوئی ہے دس سالوں میں دس بلین روپے ان کی سکیورٹی پر لگے ہیں، نواز شریف ، شہباز شریف اور ایک دو اور لوگوں کی سکیورٹی کو سمجھ آتی ہے لیکن ان کے خاندان کے پچاس آدمیوں کو سکیورٹی دی جاتی ہے اور ساتھ میں گاڑیاں الگ۔

(جاری ہے)

جب بھی ان کا کوئی پروٹوکول گزرتا ہے تو چار گاڑیاں سکیورٹی کی ہوتی ہیں ، اب اس میں چوکی پر کھڑا ایک پولیس اہلکار مجھے اور باقی عوام کو ایسی نفرت سے دیکھتا ہے کہ اس کا بس نہیں چل رہا میری گاڑی کو ٹکر مار کر دور کر دے حالانکہ پولیس والے تنخواہ ہم سے لے رہے ہیں، جتنے بھی ڈی آئی جی صاحبان ہیں ، ایس ایس پی ہیں اور ان کی سکیورٹیز کے آئی جی ہیں ان کو کہنا چاہئیے کہ جن لوگوں کو ڈیوٹی پر لگایا گیا ہے ان کو تھوڑی سی تمیز بھی سکھائیں۔یہ لوگ عام عوام کی عزت کی پرواہ نہیں کرتے اور ان کو ہتک آمیز نظروں سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: