اپریل کو مسلم لیگ(ن) لیگ کا جلسہ عام تاریخی ہوگا‘ عبدالسلام

منگل 24 اپریل 2018 12:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنماء حاجی عبدالسلام نے کہاہے کہ 28اپریل کو شیرگڑھ میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ عام تاریخی ہوگا، جلسہ عام میں ایک لاکھ سے زائد افراد شرکت کرینگے‘ جلسہ کی تیاریاں جاری ہیں ‘ عوام محمد نوازشریف کے پروانے ہیں اور اپنے محبوب قائد پر مرمٹنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جلسہ کی تیاری کے سلسلے میں مسلم لیگ کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ جلسہ کی تیاریاں جاری ہیں، مسلم لیگ کے کارکنان 28اپریل کو پورے علاقے سے عام لوگوں کو بڑی تعداد میں اس جلسہ عام میں شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :