مردان‘ رستم میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاون

منگل 24 اپریل 2018 13:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) اسسٹنٹ کمشنر رستم نجیب اللہ خان،ڈرگ انسپکٹر رحمت گل اور فیض علی خان کی سربراہی میں رستم میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران رستم کے مین بازارمیں آپریشن کے دوران بونیر روڈ پر مردان میڈیکل سنٹر اور توقیر میڈیکوز کو ناقص انتظامات پر سیل کردیا گیا، چند میڈیکل سٹوروں کو وارننگ دی گئی باقی عطائی ڈاکٹر آپریشن کی اطلاع ہونے پر دوکانوں کو بند کرکے فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :