ثانیہ، شعیب کا بچہ ہندوستانی ہو گا یا پاکستانی؟ جواب مل گیا

منگل 24 اپریل 2018 12:23

ثانیہ، شعیب کا بچہ ہندوستانی ہو گا یا پاکستانی؟ جواب مل گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24اپریل 2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ وبھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا کے ذریعے خوش خبری سنائی ہے کہ اکتوبر میں انکے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہونے والی ہے، وہ پہلے ہی طے کرچکے ہیں کہ بیٹاہوا یا بیٹی ، اسکے نام کے ساتھ ’مرزاملک ‘ ضرور لگے گا۔

(جاری ہے)

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے شادی کے باوجود ایک دوسرے کے ملک کی شہریت اختیار نہیں کی،اس صورتحال میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان کا بچہ انڈین ہو گا یا پاکستانی؟پاکستانی قوانین کے مطابق ثانیہ مرزا ، شعیب ملک سے شادی کے بعد پاکستانی شہریت حاصل کر تیں تو ان کی انڈین شہریت خود بہ خود ختم ہو جاتی تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

بھارتی قانون کے مطابق انڈین خاتون کے ہاں پیدا ہونے والا ہربچہ انڈین شہری ہی کہلائے گا۔اس لحاظ سے شعیب ملک کا بچہ پیدائشی طور پر انڈین ہوگاتاہم 18 سال کا ہونے کے بعد اگروہ چاہے تو پاکستانی شہریت اختیار کر سکتا ہے۔فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ بچے کی پیدائش کون سے ملک میں ہو گی، عین ممکن ہے کہ ان کے بچے کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہو جہاں شعیب اور ثانیہ اکثراکٹھے وقت گزارتے ہیں۔