Live Updates

صوبے میں تبدیلی کے بجائے اسے برباد کر دیا گیا ہے‘ ڈاکٹر عمر جھگڑا

منگل 24 اپریل 2018 13:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) مسلم لیگ کے رہنما اور صوبائی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عمر اقبال جھگڑا نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے دورہ پشاور اور چارسدہ سے خیبر پختونخوا میں ہسپتالوں کی ابتر صورتحال اور صوبائی حکومت کی کارکردگی بے نقاب ہو گئی ہے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے پشاور میں وفود سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف والے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور پولیس کی کارکردگی مثالی بنانے کے دعوے کررہے ہیں لیکن حکومت کی کارکردگی بے نقاب ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں تبدیلی کے بجائے اسے تباہی سے دو چار کر دیا گیا ہے، عوام صوبائی حکومت سے بیزار ہو چکے ہیں اور انتخابات میں ان کا ووٹ کے ذریعے احتساب کرینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات