محکمہ تعلیم میں آئوٹ آف ٹرن ترقیوں کی شکایات ہیں ‘کیپٹن(ر) سکندر علی

منگل 24 اپریل 2018 13:01

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) صوبائی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کیپٹن(ر)سکندر علی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں آئوٹ آف ٹرن ترقیوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں اس لیے ہم نے ایکشن لینے کافیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئوٹ آف ٹرن ترقیاں حقدار لوگوں کی حق تلفی ہے،انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ترقیاں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ سے ہٹ کرکوئی کام نہیں کیاجائے گااورکسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔