پشاور میں ٹریفک پولیس کی سلام پاکستان مہم کا آغاز

منگل 24 اپریل 2018 13:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پشاور میں ٹریفک وارڈن پولیس نے ’’سلام پاکستان ‘‘مہم کا آغاز کر دیا،مختلف سرکاری،نیم سرکاری اورکمرشل پلازوں پر نئے قومی پرچم لہرادیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک پشاوریاسر آفریدی نے ڈی ایس پی ٹریفک(ایم ایل ای)اور دیگر ٹیموں کے ہمراہ دلہ زاک چوک (رنگ روڈ) پرمختلف جگہوں پر مہم کاآغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس انھوں نے میڈیاکو بتایا کہ آئی جی پی خیبرپختونخوا اور سی سی پی او پشاور کے احکامات پرمذکورہ مہم کاآغازکیاجارہاہے اور اس کابنیادی مقصد عوام میں شعور اجاگرکرناہے کہ جہاں بھی پاکستان کاقومی پرچم بوسیدہ ہوچکاہو تو اس کوخودتبدیل کریں اوریاپھر ٹریفک وارڈن پولیس کواطلاع دی جائے کیونکہ پاکستانی پرچم ہماری شناخت ہے اور بوسیدہ ہونے سے برا اثر پڑتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس مہم کے آغاز کے ساتھ ہی پشاور کے عوام خصوصاً تاجربرادری نے بھر پور ساتھ دینے کااعلان کیاہے جوکہ خوش آئند ہے او رشہر ،صدر ،ٹائون اور حیات آباد میں بھی قومی پرچم لگانے کا کام شروع ہوجائیگا۔