’میں اس وقت تک اپنی تنخواہ نہیں لوں گا، جب تک۔۔۔“

چیف جسٹس کے اعلان نے ہر پاکستانی کا دل جیت لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 اپریل 2018 12:33

’میں اس وقت تک اپنی تنخواہ نہیں لوں گا، جب تک۔۔۔“
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2018ء) : سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پی ڈبلیو ڈی ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس نے تنخواہ لینے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوتی تب تک میں بھی اپنی تنخواہ بھی نہیں لوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملک بھر کے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتیں میرے اکاؤنٹ میں چیک نہیں آنا چاہئیے۔دوران سماعت انہوں نے ایڈیشنل رجسٹرار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل رجسٹرار صاحب یہ میرا حکم ہے، پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی تک میرے اکاؤنٹ میں چیک ڈیپازٹ نہیں کروانا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے دیکھوں گا تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ہوگئی ہے، اسکے بعد اپنے اسٹاف کو کہوں گا کہ چیک میرے اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کروا دیں۔