ورون دھون ریمو ڈی سوزا کی ڈانس فلم کی عکسبندی آئندہ سال کے شروع میں کریں گے

منگل 24 اپریل 2018 13:16

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون کترینہ کیف کے ساتھ ریمو ڈی سوزا کی ڈانس فلم کی عکسبندی آئندہ سال کے شروع میں کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورون دھون ان دنوں کرن جوہر کی فلم ’’کلنک‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جو نومبر میں مکمل کر لی جائے گی اس کے بعد ورون ایک مہینے کے بریک کے بعد آئندہ سال کے شروع میں ریمو ڈی سوزا کی ڈانس فلم کی عکسبندی شروع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :