فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرنے کیلئے نئی حکمت عملی بنا لی گئی

منگل اپریل 13:00

فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرنے کیلئے نئی حکمت عملی بنا لی گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24اپریل 2018ء) قومی ٹیم کے سلیکٹرز نے فواد عالم کو ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہ دے کر کرکٹ بورڈ کےخلاف نیا محاذ کھلوا دیا ہے جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر بورڈ کےخلاف مہم شروع ہوگئی ہے۔اب فواد عالم کیس سے نکلنے کےلئے پی سی بی نے یہ حکمت عملی بنائی ہے کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں جیسے ہی کسی کھلاڑی کی ضرورت پڑی فواد عالم کو ٹیم میں شامل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام یہ تاثر ختم کرنا چاہتے ہیں کہ فواد عالم کے ساتھ ناانصافی ہوئی اور اگر آئرلینڈ اور انگلینڈکے دورے پر وہ ٹیم میں شامل نہ ہوسکے تو انہیں یقینی طور پر اگلی سیریز میں قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی ان فٹ ہوتا ہے یا ٹیم انتظامیہ کسی کھلاڑی کا متبادل طلب کرتی ہے تو کرکٹ بورڈ فوری طور پر فواد عالم کو انگلینڈ روانہ کردے گا۔