قومی اسمبلی کی مدت 31 مئی کو مکمل،

132 قوانین پاس کیے سب سے زیادہ قانون سازی 2016 جبکہ سب سے کم 2014 میں ہوئی

منگل 24 اپریل 2018 13:27

قومی اسمبلی کی مدت 31 مئی کو مکمل،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) موجودہ قومی اسمبلی اپنی آئینی مدت 31 مئی کو پوری کرے گی۔ حکومت نے پانچ سال کے دوران 132 قوانین پاس کیے ، سب سے زیادہ قانون سازی 2016 جبکہ سب سے کم 2014 میں ہوئی۔چار آئینی ترامیم بھی منظور کی گئیں جن میں سے 21 ویں اور 23 ویں ترامیم فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق ہیں۔

(جاری ہے)

دو ترامیم الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر اور حلقہ بندیوں اور نشستوں کے ردوبدل کے بارے میں ہیں۔132 قوانین میں نیکٹا، الیکشن ایکٹ، ہندو میرج بل، پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ، تحفظ پاکستان ایکٹ شامل ہیں۔ دیگر قوانین میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی فاٹا تک توسیع کا بل، گیس چوری اور ریکوری ایکٹ قابل ذکر ہیں۔