یمن؛حوثی باغیوں کا سربراہ فضائی حملے میں ہلاک

منگل 24 اپریل 2018 13:27

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) یمن میں حوثی باغیوں کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد عرب اتحادی افواج کے فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو حوثی ملیشیا نے ایک بیان میں اپنے لیڈر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے،صالح الصماد کا نام عرب اتحاد کو مطلوب یمنی حوثیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صالح الصماد صوبے الحدیدہ کے جنوب میں واقع علاقے البریہی میں عرب اتحاد کی جانب سے ایک مکان پر کیے جانے والے فضائی حملے میں مارے گئے۔مقتول کو حوثی تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے بعد باغیوں کا دوسرا بڑا لیڈر شمار کیا جاتا تھا۔

متعلقہ عنوان :