افغانستان میں نصب ملین بچے خشک سالی سے متاثرہ ہیں، یونیسیف

منگل 24 اپریل 2018 13:44

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) یونیسیف نے کہا ہے کہ افغانستان میں نصف ملین بچے خشک سالی سے متاثر ہیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیسیف کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خشک سالی کے باعث ملک کے 34صوبوں میں سے 22صوبوں میں بچوں پر تباہ کن اثرات ہوئے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے دس صوبے بدترین صورتحال سے دوچار ہیں جہاد مبینہ طور پر 20سے تیس فیصد پانی کے ذخائر خشک ہوگئے ہیں جس کے وجہ سے ایک ملین افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں جبکہ مزید دو ملین لوگ آنیوالے دونوں میں اسکے اثرات کا شکار ہوسکتے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو نہ صرف پینے کا صاف پانی میسر نہیں بلکہ خوراک کی قلت کابھی شکار ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر چہ افغان بچوں کو متعدد دیگر چیلنجز کا سامنا ہے وہیں وہ اب پانی کے صاف پانی کی فراہمی سے بھی محروم ہوگئے ہیں

متعلقہ عنوان :