قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر کو انگلینڈ کا ویزا جاری

منگل 24 اپریل 2018 13:44

لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر کو یوکے کا ویزا جاری ہوگیا‘ پی سی بی ترجمان کے مطابق محمد عامر قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ روانہ نہیں ہو سکے تھے‘ وہ آج بدھ کو انگلینڈ روانہ ہو کر قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔