فوج کے شہداء ہمارے ا ثاثے ہیں‘شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، جعفر الله خان

منگل 24 اپریل 2018 13:44

فوج کے شہداء ہمارے ا ثاثے ہیں‘شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود صوبائی ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے کہا ہے کہ ہماری فوج کے شہداء ہمارے اثاثے ہیں‘ لالک جان شہید نشان حیدر اور دیگر ہمارے قومی ہیروز ہیں انکے خاندانوں کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، دھرتی کی بقاء اور قیام امن کیلئے انکے قربانیوں کو ہر گز فرا موش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے تنظیم لواحقین شہداء گلگت بلتستان کے سرپرست اعلیٰ طارق لالک جان صدر اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت افواج پاکستان کے شہداء کے لواحقین کی فلاح و بہبود کیلئے شب و روز کوشاں ہے ، قانون ساز اسمبلی سے لواحقین شہداء کیلئے سرکاری محکموں میں ملازمت دینے کیلئے منظور شدہ قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے کام ہو رہا ہے اور اس پر عمل درآمد کیلئے صوبائی حکومت سنجیدگی سے کام کررہی ہے مزید ہنگامی بنیادوں پر عمل درآمد کیلئے آئندہ اسمبلی سیشن میں بھی بات کرونگا تاکہ شہداء کے خاندان بہترزندگی گزار سکیں کیونکہ شہداء نے اپنے کل کو ہمارے لئے قربان کر چکے ہیں اور پاکستان سمیت پورے گلگت بلتستان میں قیام امن میں پاک فوج اور انکے شہداء کا خون شامل ہے ۔