ریڈ فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج جوٹیال گلگت میں سپورٹس ویک کا آغاز

منگل 24 اپریل 2018 13:45

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ریڈ فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج جوٹیال گلگت میں سپورٹس ویک کا آغازہوگیا‘ریجنل منیجر ریڈ فاؤنڈیشن سکولز مجیب الرحمن نے سپورٹس ویک کا افتتاح کیا‘ سپورٹس ویک کے دوران طلبہ کے درمیان کرکٹ ، فٹ بال ، دوڑ اور دیگر مقابلے ہونگے ، سپورٹس ویک کا مقصد طلبہ کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں میں بھی سرگرم رکھنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :