ملاوی کے سابق صدر جوئس بنڈا کا 4 سالہ جلاوطنی کے بعد رواں ہفتہ کو واپس آنے کا اعلان

منگل اپریل 13:45

منگوچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) افریقی ملک ملاوی کے سابق صدر جوئس بنڈا چار سالہ خودساختہ جلاوطنی کے بعد رواں ہفتے ملاوی واپس آ رہی ہیں۔ سابق صدر جوئس بنڈا کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں ان پر اپنے دور اقتدار میں بدعنوانی کے الزامات عائد ہیں۔

(جاری ہے)

بنڈا کی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کی ترجمان نووا چیمپینی نے منگل کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے وطن واپس آکر اپنی پارٹی کی تشکیل نو کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ مئی 2019 کے عام انتخابات میں بھرپور شرکت کی جاسکے۔

ترجمان نے کہا کہ وہ آمدہ ہفتہ کے روز اپنے ملک واپس آ رہی ہیں، وہ دوران جلا وطنی امریکا۔۔برطانیہ اور جنوبی افریقہ رہی ہیں۔گزشتہ سال ملاوین پولیس نے ان کے کیش گیٹ کرپشن سکینڈل میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے پر ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے ۔