چین کا طیارہ بردار بحری بیڑہ ایسٹ چائنا کے سمندر میں بحریہ کی جنگی مشقوں میں شامل

منگل 24 اپریل 2018 13:45

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) چین کے واحد طیارہ بردار جنگی بحری بیڑہ ایسٹ چائنا کے سمندری علاقے میں شروع ہونے والی چینی بحریہ کی جنگی مشقوں میں شامل ہوگیا۔

(جاری ہے)

منگل کو چین کی سرکاری نیوز ایجنسی سے جاری ایک بیان کے مطابق چین کا طیارہ بردار بحری بیڑہ’’لیوننگ‘‘جس پر جدید جے 5 جنگی طیارے تعینات ہیں نے ایسٹ چائنا سی میں چینی بحریہ کی جنگی مشقوں میں حصہ لیا ہے جن میں انٹی ائر کرافٹ اور انٹی سبمیرین وار فیئر ٹریننگ کی مشقیں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :