امریکا کا شام سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں، روسی وزیر خارجہ

منگل 24 اپریل 2018 13:45

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا کا شام سے نکلنے کا ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق لاوروف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن شام سے اپنے فوجی دستوں کے انخلاء کا عندیہ دے چکا ہے لیکن موجودہ حالات میں ایسا ہونا ممکن دکھائی نہیں دے رہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی فرانسیسی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد شامی تناز عے کے حل کے حوالے سے کوئی واضح تصویر سامنے آسکے گی۔ اس موقع پر لاوروف نے ترقی یافتہ ممالک کے گروپ ’جی سیون‘ کے وزرائے خارجہ کی جانب سے روس پر کی گئی تنقید کو بھی مسترد کردیا۔

متعلقہ عنوان :