فرانسیسی صدر ماکروں کی ٹرمپ سے ملاقات

منگل 24 اپریل 2018 13:45

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات کے دوران ایران کے ساتھ ہونے والا جوہری معاہدے اور شام کے حوالے سے حکمت عملی اور تجارتی تنازعات جیسے موضوعات زیر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل گزشتہ شب وائٹ ہاؤس میں دونوں صدور نے فرانسیسی اوک ٹری لگایا۔ اس کے بعد صدر ٹرمپ اور صدر ماکروں نے نجی سطح پر ایک عشائیے میں شرکت کی، جس میں دونوں ممالک کی خواتین اوّل بھی شریک ہوئیں۔