برسلز میں شام کے لئے دو روزہ امدادی کانفرنس شروع ہوگئی

منگل اپریل 13:56

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) بیلجیم کے دارالحکومت میں شام کے لئے ایک 2 روزہ امدادی کانفرنس شروع ہوگئی۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ خوراک نے اس موقع پر خبردار کیا ہے کہ اگر شام کے لئے خطیر رقوم جمع نہ ہوسکیں، تو ملک میں 2014ء اور2015ء جیسے انسانی بحران کی سی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، تب امداد کی کمی کی وجہ سے لاکھوں افراد یورپ کی جانب ترک وطن پر مجبور ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ نمائندوں کے ساتھ ساتھ اسّی سے زائد ممالک اور تنظیموں کے وفود کی شرکت متوقع ہے۔ یہ اجلاس بدھ کو ختم ہوگا۔