حماس کا غزہ پٹی میں عمومی حکومت فلسطین کی تشکیل پر غور،غزہ مرکز ہوگا

ان اقدامات کو سیاسی قوتوں میں تنظیم کے شراکت داروں اور آزاد ارکان کے ساتھ بیٹھ کر زیر بحث لایا جا رہا ہے،ذرائع

منگل 24 اپریل 2018 13:59

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) فلسطینی تنظیم حماس غزہ پٹی میں اقتدار سے دست بردار ہونے کی صورت میں انتظامی امور جاری و ساری رکھنے کے لیے مختلف طریقوں پر غور کر رہی ہے۔ان ہی طریقوں میں غزہ میں ایک مقامی حکومت کی تشکیل بھی شامل ہے جس میں مختلف سیاسی قوتیں یا آزاد شخصیات شامل ہوں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایک عمومی حکومت فلسطین کی تشکیل بھی زیر غور ہے جس کا مرکز غزہ میں ہو گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حماس تنظیم کے عہدے داران نے بتایاکہ ان اقدامات کو سیاسی قوتوں میں تنظیم کے شراکت داروں اور آزاد ارکان کے ساتھ بیٹھ کر زیر بحث لایا جا رہا ہے۔اس سے قبل فلسطینی صدر محمود عباس اعلان کر چکے ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی کے سامنے دو آپشنز ہیں یا تو غزہ پٹی کی حکومت مکمل طور پر اتھارٹی کے حوالے کر دی جائے اور یا پھر اسے مکمل طور پر حماس کے لیے چھوڑ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :