کویت میں فلپائنی ملازمائوں کو ورغلانے والے گرفتار، دوگاڑیاں ضبط

گاڑیوں اور اس دھندے میں لگے افراد کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا،کویتی وزارت داخلہ

منگل 24 اپریل 2018 13:59

کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) کویتی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ فلپائن کی ملازما?ں کو چکر دے کر گھروں سے نکالنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ گھریلو عملے کی منتقلی میں استعمال ہونے والی 2 گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں اداریے کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلامیہ نے جاری کرکے واضح کیا کہ کچھ لوگ گھریلو عملے کو ورغلانے ، انہیں آجر کے یہاں سے نکال کر دوسری جگہ منتقل کرنے لگے ہوئے تھے۔

وزارت کے اہلکار ان کی تاک میں تھے اور ہیں۔ دوگاڑیاں گھریلو عملے کی منتقلی میں استعمال کی گئی تھیں یہ رینٹ پر حاصل کی گئی تھیں۔ اس عمل میں ملوث گاڑیوں اور اس دھندے میں لگے افراد کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔ گرفتار شدگان نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلپائنی ملازمائوں کو ان کے آجروں کے یہاں سے ورغلا کر دوسری جگہ منتقل کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :