ایران نے بینکوں ودوسرے مالیاتی اداروں پرکرپٹوکرنسیز کے استعمال پر پابندی لگادی

منگل اپریل 13:59

ایران نے بینکوں ودوسرے مالیاتی اداروں پرکرپٹوکرنسیز کے استعمال پر ..
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) ایران نے بینکوں اور دوسرے مالیاتی اداروں پر بٹکن و دیگر کرپٹوکرنسیز کے استعمال پر پابندی لگادی۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس بات کا فیصلہ حکومت کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے کمیٹی نے دسمبر میں کیا تھا جس پر عملدرآمد اب کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلی سطح پر اس بات پر بحت جاری ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا استعمال کس قدر بہتر ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بٹکن سمیت تمام کرپٹو کرنسیز میں منی لانڈرنگ کے لیے بطور آلہ استعمال ہونے اور دہشتگردی کے لیے فنانسنگ کرنے کی صلاحیت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اسے جرائم سے ہونے والی آمدنی کو دوسرے مقامات پر منتقلی کا ذریعہ بھی بنایا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ ایرانیوں کی بڑی تعداد ان کرنسیز کو عالمی مالیاتی پابندیوں سے بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کا ذریعہ خیال کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :