Live Updates

جلسہ گاہ کو لوگوں سے کیسے بھرنا ہے؟ تحریک انصاف نےڈیوٹیاں لگا دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 24 اپریل 2018 13:39

جلسہ گاہ کو لوگوں سے کیسے بھرنا ہے؟ تحریک انصاف نےڈیوٹیاں لگا دیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اپریل 2018ء) پاکستان تحریک انصاف 29اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ کرے۔جس کی تیاریاں بھی جاری ہیں جب کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے اس جلسے کو سب جلسوں کی ماں بھی قرار دے دیا۔اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے لاہور جلسے کو عزت کا معاملہ قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

جب کہ کارکنوں کو گھروں سے نکالنے کے لیے ٹکٹ ہولڈرز اور یونین کونسلز کی سطح پر کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔ تحریک انصاف نے 2 لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا ہدف بھی مقرر کر لیا ہے۔جب کہ لوگوں کو جلسہ گاہ تک لانے کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔کھلاڑیوں کا خون گرمانے کےلیے ورکرز کنونشن اور سپورٹز میلوں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات