تحصیل سلانوا لی میں عطا ئی ڈاکٹروں کے خلا ف آ پر یشن جاری

منگل اپریل 14:08

سلانوالی۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) تحصیل سلانوا لی میں عطا ئیت کے خلا ف آ پر یشن میں تیزی، مختلف عطا ئیوں کے کلینک سیل ،عطا ئیوں نے کلینک بند کر کے دو کا نوں پر لگے بو رڈ اتار دیئے ،تفصیلا ت کے مطا بق حکومت پنجا ب کی ہدا یت پر اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی محمد حسین را نا ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ریاض شا ہد ڈر گ انسپکٹر شہزاد اقبا ل نے عطا ئی ڈاکٹروں کے خلا ف آپریشن تیز کر تے ہو ئے در جنوں عطائیوں کے کلینک سیل کر دیئے ۔

(جاری ہے)

ا س موقع پرصحافیوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے انہوںنے کہا کہ عطائیوں کے خلا ف بلاتفر یق آ پریشن جا ر ی رہے گا۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی رعایت نہیں د ی جا ئے گی ،چند سکوں کی خاطر لوگوں کی جا نو ں سے کھیلنے وا لو ں کے خلا ف کا روا ئی جا ر ی رکھیں گے کیونکہ عطا ئیوں کی پر یکٹس کی بنا پر لو گ مختلف امرا ض کا شکا ر بھی ہو ر ہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :