کاشتکاروں کو کٹائی کے بعد گندم کی چھوٹی بھریاں باندھنے کی ہدایت

منگل 24 اپریل 2018 14:09

فیصل آباد۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کٹائی کے بعد گندم کی چھوٹی بھریاں باندھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سٹوں کا رخ ایک ہی طرف رکھتے ہوئے کھلیان اس طرح لگائے جائیں کہ سٹوں کا رخ اوپر کی طرف رہے نیز کھلیان چھوٹے رکھنے سمیت اونچے کھیتوں کا انتخاب کیا جائے اور کھلواڑوں کے ارد گرد پانی کے نکاس کیلئے کھائیاں بھی بنائی جائیں تاکہ بارش کی صورت میں گندم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ نہ رہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار بارش کے دوران گندم کی کٹائی بند کر دیں اور جب تک موسم بہتر نہ ہو گندم کی دوبارہ کٹائی نہ کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :