ا نسداد پولیو سپیشل مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ ،

محکمہ صحت کے ساتھ ملکر اقدامات کررہے ہیں، غفلت یا روکاوٹ برداشت نہیں ، ڈ سٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی

منگل 24 اپریل 2018 14:09

ہرنائی۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے کہا ہے کہ ا نسداد پولیو سپیشل مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ ملکر بھرپوراقدامات کررہے ہیں،پولیو مہم میں غفلت یا کسی قسم کی روکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، ضلع ہرنائی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو کا سپیشل مہم شروع کیا گیا ،انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے والدین ، بلدیاتی نمائندے قبائلی معتبرین ، علماء کرام ، اساتذہ ، طلباء ، سیاسی جماعتیں ، سول سوسائٹی اپنا کردار اداکرکے قطرے پلانے والے ٹیمیوں سے بھرپورتعاون کرے، ان خیالات کا اظہار نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں انسداد پولیو کی سپیشل مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے انسداد پولیو مہم کے فیڈرل مانیٹرننگ آفیسر ڈاکٹر عبدالسمیع ترین، ایس پی سردار محمد ہاشم خان ، اسسٹنٹ کمشنر میر محمد ایوب مری، چیئرمین مونسپل کمیٹی عبدالرزاق ترین ، آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے ضلعی صدر حاجی عبدالودود ترین ، پریس کلب کے جنرل سیکرٹری غلام یزدانی ترین ، سنیئر نائب صدر شاہ حسین ، ای پی آئی کے انچارج غلام فاروق ترین ودیگر نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،ڈپٹی کمشنر محمد اکبر ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سپیشل پولیو مہم کی کامیابی کے لئے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے ملکر پلان بنایا گیا ہے محکمہ صحت کے علاوہ ضلعی آفیسران پر مشتمل مانیٹرننگ کمیٹی قطرے پلانے والے ٹیمیوں کی نگرانی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں غفلت اور کوتاہی ناقابل برداشت ہے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برتنے سے کیسز سامنے آنے کا اندیشہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ انسداد پولیو مہم کامیابی کے ساتھ چلانے سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے کسی بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ انسداد پولیو مہم کو صحیح طریقے سے انجام تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر ودیگر نے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔