امن وامان کا قیام اور عوام کی جان ومال کو تحفظ کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے، ہرنائی پولیس کو اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب چار مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون،7مفرور ملزمان کو پولیس نے گرفتار، ایس پی سردار ہاشم خان کی’’ اے پی پی‘‘ سے بات چیت

منگل 24 اپریل 2018 14:11

ہرنائی۔ 24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ایس پی سردار ہاشم خان نے کہا ہے کہ امن وامان کا اقیام اور عوام کی جان ومال کی تحفظ کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے ، پولیس کے شہر اور مختلف شاہراہوں پر لگائے گئے ،ناکے پر موجود پولیس اہلکار پیدل اورموٹرسائیکل گشت کو چیک کرتے ہے، فرائض میں غفلت ولا پروائی کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتے بلکہ جو بھی اہلکار ڈیوٹی میں غفلت یالا پروائی کرتا ہے انکے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا بلکہ بعض اہلکاروں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ہے جبکہ ایمانداری فرائض سرانجام دینے والے پولیس آفیسران واہلکاران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی عوام اور قبائلی معتبرین پولیس کے ساتھ تعاون کرے ، منشیات فروشی پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے اور ابتک کئی منشیات فروشوں کو گرفتارجبکہ ہرنائی پولیس کو اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب چار مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈائون 7مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ،جن میں ایک لورالائی جبکہ تین کو دکی سے ہرنائی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، ابتک ایک درجن کے قریب مفرور ملزم کو گرفتار کیاگیاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصو صی طور پر’’ اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،ایس پی نے کہاکہ ایس ایچ او صدر پولیس تھانہ ہرنائی نجیب اللہ میانی نے کی سربراہی میں گزشتہ دنوں لورالائی اور دکی میں کامیاب کارروائی کرکے چار ملزمان جوکہ اقدام کے مقدمہ میں ہرنائی پولیس کو مطلوب تھے اور مفرور تھے، انہوں نے کہاکہ کارروائی میں حصہ لینے والے آفیسر اور اہلکاروں کو تعریفی اسناد دیں گے ،ایس پی نے کہاکہ مفرور ملزموں کے خلاف کریک ڈائون آخری اشتہاری ملزم کی گرفتاری تک جاری رہے گا،ایس پی سردار ہاشم خان نے کہاکہ ہرنائی میں مکمل امن ومان کے قیام جرائم پیشہ اشتہاری اور منشیات فروشوں کے خلاف سی آئی پولیس اور ایس ایچ او نجیب اللہ میانی کے دیگر سنئیر آفیسران کی نگرانی میں خصوصی مہم شروع کردیا گیا ہے جسکی سربراہی وہ خود کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ اگر اب بھی منشیات فروشی کے حوالے سے کسی بھی شہری کو اطلاع ہے تو وہ برائے راست مجھ سے رابطہ کرے ہم اطلاع دینے والا کانام صیغ راز میں رکھیں گے بلکہ انہیں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تہنتی سرٹیفکٹ بھی جاری کرینگے، ایس پی نے کہاکہ ابتک پولیس نے مختلف مقدمات اور اقدام قتل میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا لورالائی سے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب شیرو اور دکی سے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تین مفرور ملزمان پنوں عرف نبو ولد گوڈا، نیاز محمد عرف نیازو ولد عبداللہ سونا عرف سہنڑو اقوام جت کو گرفتارکرلیا گیا ملزمان کو ہرنائی منتقل کرکے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :