محلہ خیابان میراں بخش میں نوجوان کی سرعام ہوائی فائرنگ ،

شہری عدم تحفظ کا شکار آر اے بازار پولیس نے ملزم کی ذہنی حالت درست نہ ہونے کا تاثر دے دیا

منگل 24 اپریل 2018 14:11

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) راولپنڈی کے محلہ خیابان میراں بخش میں آئے روز فائرنگ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلنے لگا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ آراے بازار کے علاقے خیابان میراں بخش ٹنچ بھاٹہ کی آبادی نمبر تین کے مکینوں شکیل ،وقار ،نعیم ،دوست محمد ،ظہور خٹک ،طاہر ثانی و دیگر نے اے پی پی کو بتایاکہ محلے میں محمد رمضان نامی نوجوان آئے دن شدید فائرنگ کر کے اہلیان علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا رہا ہے اور گذشتہ روز بھی اس نے پولیس پارٹی کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کی تھی ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اسی نوجوان کی فائرنگ سے حاجی احمد نامی شہری شدید زخمی بھی ہوا تھا ۔شہریوں نے کہا کہ واقعے بارے پولیس مکمل آگاہ ہے تاھم اس نے نوجوان کی ذہنی حالت درست نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ رپورٹ کے ساتھ لگا دیا ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ذہنی معذور شخص کے ہاتھ میں اسلحہ کس نے دیا،اگر وہ ذہنی معذور ہے تو اسے آبادی کے بجائے پاگل خانے بھجوایاجائے تاکہ شہریوں کو تحفظ مل سکے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ملزم کو آبادی کے لیے خطرہ بنایا گیا تو اہلیان علاقہ پولیس رویے کے خلاف آر پی او اور سی پی او کو درخواست دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :