پی ٹی آئی نےمسلم لیگ کی دو بڑی وکٹیں اڑا دیں

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل اپریل 13:57

پی ٹی آئی نےمسلم لیگ کی دو بڑی وکٹیں اڑا دیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اپریل 2018ء) قصور سے ق لیگ کے دو اہم رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شملویت کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ق لیگ کی مزید دو وکٹیں گرا دی ہیں۔

(جاری ہے)

قصور سے ق لیگ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر اعظم الدین لکھوی نے پی ٹی آئی میں میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔جب کہ قصور کے حلقہ پی پی 177سے کرنل (ر) محمد  ہاشم ڈوگر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔قصور سے تعلق رکھنے والے دونوں اہم رہنما پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ طور پر اعلان کریں گے۔