ڈاکٹر عاصم نے تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی کا فاروڈ گروپ قرار دیدیا

پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ اور تمام بڑے رہنما پیپلز پارٹی کے ہیں‘ (ن) لیگ والے پانچ سال میں بھی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کرسکے، رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم کی میڈیا سے گفتگو

منگل اپریل 14:45

ڈاکٹر عاصم نے تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی کا فاروڈ گروپ قرار دیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پیپلز پارٹی کا فاروڈ گروپ ہے‘ تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ اور تمام بڑے رہنما پیپلز پارٹی کے ہیں‘ (ن) لیگ والے پانچ سال میں بھی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کرسکے۔

(جاری ہے)

منگل کو ڈاکٹر عاصم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پیپلز پارٹی کا فاروڈ گروپ ہ ے تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ بھی پیپلز پارٹی کا تھا اس کے علاوہ تحریک انصاف کے تمام بڑے لوگ پیپلز پارٹی کے ہیں۔ اگر ایک سکہ کھوٹا ہوجائے تو کوئی بڑی بات نہیں۔ (ن) لیگ والے ایک سال میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا کہتے تھے لیکن پانچ سال میں بھی ختم نہیں کرسکے۔